جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین آئندہ ہفتے امریکا اور کینیڈا کا دورہ کرینگی

یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین آئندہ ہفتے امریکا اور کینیڈا کا دورہ کریں گی۔

اس دورے میں اٹلانٹک کے دونوں طرف واقع بین الاقوامی حلیف مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں امریکا کی جانب سے امریکا کے اندر مہنگائی میں کمی کا ایکٹ (IRA)، کریٹیکل خام مال اور چین پر روس کو اسلحہ فراہمی کے نتیجے میں چین پر پابندیوں کا معاملہ شامل ہوگا۔

ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کے مطابق امریکا روس کے بعد چین پر بھی روس کو اسلحہ فراہمی کے الزام میں مشترکہ اقتصادی پابندیاں لگانے کا خواہشمند ہے۔

رپورٹس کے مطابق یورپ چاہتا ہے کہ پہلے اسے اس مبینہ الزام کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کیے جائیں۔

واضح رہے کہ یورپ اور چین ایک دوسرے کے لیے بڑے تجارتی ساتھی ہیں جن کی باہمی تجارت 700 ارب یورو کے قریب ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.