جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

بھارت، 21 سالہ باڈی بلڈر گلے میں ڈبل روٹی پھنس جانے کے باعث چل بسا

بھارت میں 21 سالہ باڈی بلڈر گلے میں ڈبل روٹی پھنس جانے کے باعث چل بسا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کا نوجوان مقامی مقابلے کی تیاریوں میں مصروف تھا اور اسی حوالے سے وہ جِم میں ایکسرسائز کر رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق رات 8 بجےایکسرسائز کے دوران وقفے میں نوجوان نے ڈبل روٹی کھائی جو اس کے گلے میں پھنس گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.