جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسم کے حوالے سے تجزیہ کرنے والے جواد میمن کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں بادل بن رہے ہیں۔

جواد میمن کے مطابق شام 4 تا 6 بجے کے درمیان سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گڈانی اور سومیانی میں بھی معتدل شدت کے بادل بن رہے ہیں۔

جواد میمن کے مطابق یہ بادل کراچی سے کافی دور ہیں، شہر میں شام میں مطلع جزوی ابر آلود ہوسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.