وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس لے لیا۔
وزیرِ اعظم نے جمعرات کو پیش آنے والے حادثے کی انکوائری کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی حادثے کا ہر پہلو سے جائزہ لے گی۔
کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر انکوائری رپورٹ مرتب کر کے وزیرِ اعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارہ کہو منصوبے میں کسی قسم کی غفلت قابلِ قبول نہیں۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داران کا تعین کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔
Comments are closed.