ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

یونان، ٹرین حادثے میں اموات کی تعداد 57 ہوگئی

یونان میں مال بردار اور مسافر ٹرین کی ٹکر کے حادثے میں اموات کی تعداد 57 ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد 10 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

یونان کے وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکس نے المناک ٹرین حادثے کو انسانی غلطی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ بدھ کو یونان کے شہر لاریسا کےقریب مسافر اور مال بردار ٹرین کی ٹکر کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں اور 2 بوگیوں میں آگ لگی تھی۔

مسافر ٹرین میں تقریباً 350 مسافر سوار تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.