جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

اسحاق ڈار نے موجودہ صورت حال کا ذمہ دار ایک مرتبہ پھر عمران خان کو قرار دے دیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان اس معاشی تباہی کے ذمے دار صرف اور صرف تم ہو، ‏تم نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کیا تھا۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ اللّٰہ نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی، تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی، ان شاءاللّٰہ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.