جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

کراچی کیخلاف جیت پر بابر نے سوشل میڈیا پر کیا بیان جاری کیا؟

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے میچ میں کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے میچ کے دوران کی تصاویر شیئر کیں۔ 

بابر اعظم نے تحریر کیا کہ گزشتہ روز بہترین ٹیم ورک کا عمدہ مظاہرہ کیا گیا۔‘

زلمی کے کپتان نے مزید تحریر کیا کہ ہر ایک نے اپنی ذمہ دار نبھائی اور کچھ نوجوانوں کی جانب سے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے ہرا دیا تھا۔

میچ میں ایک موقع پر زلمی کی ٹیم صرف 2 رنز پر 3 وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی، تاہم پھر بھی یہ 197 رنز بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.