جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

جامعہ این ای ڈی وزیراعلیٰ سندھ کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے گی

این ای ڈی یونیورسٹی کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے گی۔ 

جامعہ این ای ڈی کے رکن سنڈیکیٹ کے مطابق گورنر سندھ نے مراد علی شاہ کو ڈگری جاری کرنے کی سفارش کی۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی سینڈیکٹ نے وزیراعلیٰ کو ڈگری تفویض کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو ڈگری دینے کےلیے خصوصی جلسہ تقسیم اسناد یونیورسٹی میں ہوگا۔ 

رکن سنڈیکیٹ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند تفویض کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.