جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

ڈالر کے بعد سونے کو بھی پر لگ گئے، فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

ملکی مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے بعد صرافہ بازار میں سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے جو بڑھ کر ایک بار پھر 2 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کا دام 9400 روپے بڑھ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 288 روپے ہوگئی۔

اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا ایک مرتبہ پھر دو لاکھ سے تجاوز کر کے 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 8058 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 27 ڈالر اضافے کے بعد 1837 ڈالر فی اونس ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.