جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔

واضح  رہے کہ چند روز قبل بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.