جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

تمام فریق پاکستان کا قرضوں کا بحران حل کرنے میں مدد کریں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

چین نے مالیاتی اداروں اور ترقی یافتہ ممالک سے پاکستان کی مدد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

چین نے کہا ہے کہ تمام فریق قرضوں کا بحران حل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں۔

 ترجمان چینی وزیر خارجہ ناؤننگ نے بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کی سخت معاشی پالیسیاں پاکستان جیسے ملکوں کے معاشی بحران کا سبب ہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ مالیاتی ادارے اور قرض دینے والے ممالک پاکستان کی معاشی صورتحال میں مدد دیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام پارٹیز پاکستان کیلئے ’مثبت‘ کردار ادا کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.