جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ تنخواہ اور الاؤنسز سے دستبردار

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تنخواہ اور الاؤنسز لینے سے منع کردیا اور اس سے دستبردار ہوگئے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سیکرٹری کابینہ کو اس سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ میں تنخواہ اور الاؤنسز چھوڑ رہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.