
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے برطانیہ کے وزیر دفاع نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں اسٹریٹجک تعلقات، دفاع اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی ملاقات میں علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس حوالے سے سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے وزرائے دفاع نے فضائی استعداد سے متعلق پروگرام پر دستخط بھی کیے۔
Comments are closed.