پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو کام کرنے دیں، ان کو پتہ ہے الیکشن کب کروانے ہیں۔
وزیرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے نواز شریف کی ملک واپسی کا حکم دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئے تو ایک جہاز سے اتار کر دوسرے میں بٹھا کر جدہ واپس بھیج دیا گیا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ماضی بھی دیکھنا ہوگا کہ غلطیاں کہاں ہوئیں، جسٹس منیر نے غلط فیصلہ دیا اس کی پاداش میں بنگلادیش بنا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو کام کرنے دیں، ان کو پتہ ہے الیکشن کب کروانے ہیں۔
Comments are closed.