جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

نیب نے پی ٹی آئی کے بیانیے کو نقصان پہنچایا، معاون خصوصی وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کو نقصان پہنچایا ہے۔

معاون خصوصی علی نواز نے مریم نواز کی نیب میں پیشی ملتوی ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے ہمارے بیانیے کو جتنا نقصان پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا۔

‏اعلامیے کے مطابق نیب نے کورونا وائرس کی وجہ سے مریم نواز کی پیشی ملتوی کی ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے 26 مارچ کو مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی ہے، اعلامیے کے مطابق نئی پیشی کی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیب پیشی ملتوی ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا نیب کے انتقام کے دن گزر گئے۔ نیب کے پیچھے اصل چہرہ عمران خان کا ہے۔ جب جب نیب کا مالک عمران خان مشکل میں آتا ہے، نیب مدد کو پہنچتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.