پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، کارکنوں نے تھپڑ مارے اور مکے برسائے۔
فرخ حبیب کی پریس کانفرنس کے دوران نعرے لگانے سے منع کرنے اور کیمروں کے سامنے سے ہٹنے کا کہنے پر پی ٹی آئی کارکن آپے سے باہر ہوگئے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے روکنے کے باوجود کارکن باز نہ آئے، تاہم بعدازاں صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔
صحافیوں کی جانب سے جی ٹی ایس چوک پر احتجاج کیا۔
اس موقع پر بھی پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے صحافیوں کو دوبارہ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
Comments are closed.