جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

بھارت امریکا سے اونچی پرواز کرنے والے مسلح ڈرونز خریدنے کے قریب

بھارت امریکا سے اونچی پرواز کرنے والے مسلح ڈرونز خریدنے کے آخری مراحل میں ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق بھارت یہ ڈرونز چین کے ساتھ ہمالیہ کی سرحدوں پر تنازعات کے دوران استعمال کرنے کی غرض سے خرید رہا ہے۔

امریکا کے جدید ایم کیو 9 بی ڈرونز اینٹی سب میرین وارفیئر صلاحیتوں سے مسلح ہیں۔

یہ ڈرونز زمینی اور اینٹی شپ میزائل حملوں سے دفاع کےلیے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

ان کے ذریعے بھارت بحیرہ ہند میں اپنی جاسوسی کی سرگرمیوں کو بڑھا سکتا ہے کیونکہ چین نے یہاں اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔

ڈرونز کی خریداری کےلیے فیصلہ کن مرحلہ نئی دہلی میں جاری ہے، امکان ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں منظوری دے دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.