جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

ایم کیو ایم کا خودشماری کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا، ذرائع

وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ایم کیو ایم کا خود شماری کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے 10 دن میں خانہ شماری کرنے کے مطالبے پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔

کثیرالمنزلہ عمارتوں کے صدر دروازے کے بجائے ہر فلیٹ پر ’م ش‘ لکھا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے تمام مطالبات کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے  ڈیجیٹل مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

ایم کیو ایم نے سربراہ ادارہ شماریات کو ملک بھر میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کے معاملے  پر خط لکھا تھا۔

جس میں کہا گیا تھا کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں اپنا اندراج کروانے کے مرحلے میں 10 روز بڑھائے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.