بدھ 8؍شعبان المعظم 1444ھ یکم؍مارچ 2023ء

کراچی: CTD کی بڑی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ گولہ بارود برآمد

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کراچی کے علاقے ناظم آباد، پاپوش نگر میں ایک بڑی کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش کے انچارج چوہدری غلام صفدر کے مطابق ناظم آباد، پاپوش نگر میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان فہد بلوچ اور زاہد بلوچ کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 17 نائن ایم ایم پستول، کلاشنکوف، نائن ایم ایم سمیت مختلف قسم کی 6500 گولیاں اور نائن ایم ایم پستول کے 34 میگزین برآمد ہوئے۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے جنوبی پنجاب کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

غلام صفدر کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ ملزمان اسلحے کی بڑی کھیپ کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے پیشِ نظر کسی مقام پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

غلام صفدر کے مطابق ملزم زاہد بلوچ اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوچکا ہے، کئی بار جیل گیا اور عادی جرائم پیشہ ہے، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.