بدھ 8؍شعبان المعظم 1444ھ یکم؍مارچ 2023ء

اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی کشتی کو حادثہ، 3 پاکستانی جاں بحق

اٹلی کے بعد لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب بھی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے حادثے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کوچ غلام عباس نے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہدہ رضا پہلے ہاکی کھیلتی تھیں پھر پاکستان فٹبال ٹیم کاحصہ رہیں۔

طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کررہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اٹلی اور لیبیا میں کشتیاں ڈوبنے کے علیحدہ علیحدہ حادثات ہوئے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں بدقسمت کشتیوں میں سوار پاکستانی غیر قانونی طور پر اٹلی جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ اٹلی میں پیش آئے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں قومی ہاکی اور فٹبال کے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی کھلاڑی شاہدہ رضا اٹلی انتقال کر گئیں۔

شاہدہ بھی اس کشتی میں سوار تھیں جو سمندر کی بے رحم موجوں کا شکار ہوئی ، کوچ غلام عباس کا کہنا ہے کہ شاہدہ رضا بہتر روزگار کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.