بدھ 8؍شعبان المعظم 1444ھ یکم؍مارچ 2023ء

پیٹرول کی قیمت میں کمی شہریوں کو پسند نہ آئی

حکومت کی جانب سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں کمی شہریوں کو پسند نہ آئی۔

پیٹرول کی قمیت پر ردعمل دیتے ہوئے شہریوں نے کہا ہے کہ 35 روپے قیمت بڑھا کر 5 روپے کمی کرنامذاق ہے۔

شہریوں نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

کراچی میں ایک شہری نے کہا کہ 5 روپے کی کمی کو کوئی فائدہ نہیں۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے فی لیٹر ہوگی۔

حکومت کی جانب سے ملک میں ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.