جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

قائداعظم یونیورسٹی، 60 طلبا کیخلاف مقدمات درج

اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے 60 کے قریب طلبا کے خلاف مقدمات درج کرا دیے گئے۔

طلبا پر مقدمات کارسرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور طالبات کو ہراساں کرنے پر درج کرائے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق طلبا نے جھگڑے کے بعد یونیورسٹی املاک کو نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ تصادم کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.