قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے استعفیٰ دے دیا، نجم سیٹھی نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے لکھا کہ انہوں نے بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ وہ پاکستان کے لیے کھیلتی رہیں گی اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.