منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

انٹر بینک، ڈالر 260 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کبھی اڑان بھرنے لگتا ہے اور کبھی نیچے جانے لگتا ہے، اس عدم استحکام کے باوجود پاکستانی روپیہ اپنی قدر بہتر نہیں کر سکا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 260 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 259 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک تبادلہ میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ بڑھ کر دو سو ساٹھ روپے بھی ہوا لیکن پھر ڈالر کا بھاؤ گرنے کا رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 37 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40 ہزار 747 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 784 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.