منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

بینکنگ عدالت آج صرف عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کریگی

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں مقرر تمام کیسز بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کی بینکنگ عدالت آج صرف عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 4 کیسز میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔

بینکنگ عدالت کی جانب سے تمام دیگر کیسز میں سائلین کو نئی تاریخ دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.