منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

امریکا کا یوکرین کے لیے سعودی معاہدے کا خیر مقدم

امریکا نے یوکرین کے لیے 40 کروڑ ڈالرز مالی امداد کے سعودی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی یوکرین کو توانائی و دیگر اہم امداد کے انتظامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی معاہدہ یوکرین کے لیے نازک وقت میں اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان 40 کروڑ ڈالرز مالی امداد کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی وفد کی قیادت کی، ان کا استقبال یوکرینی صدر وولدومیر زیلنسکی نے کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق معاہدہ سعودی وزیر خارجہ کے دورۂ یوکرین کے دوران ہوا۔

معاہدے کے تحت سعودی عرب یوکرین کو انسانی امداد کے طور پر 40 کروڑ ڈالرز نقدی یا مصنوعات کی شکل میں دے گا۔

یاد رہے کہ امدادی پیکیج کا اعلان سعودی ولی عہد نے گزشتہ سال یوکرینی صدر سے بات چیت میں کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.