پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملے کا دوٹوک جواب دیا، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ27 فروری کو بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملے کا دوٹوک جواب دیا۔

عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر 27 فروری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کی’27 فروری2019ء کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پربھارتی فضائی حملے کا جواب دیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے احکامات دیے۔

اُنہوں نے لکھا کہ پاک فضائیہ نےپاکستانی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور پاکستانی فضائی حدود میں آنے والا بھارتی ہوا باز گرفتار ہوا۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ہم ایک محدودجوابی حملے کے ذریعے بھارت کو دو ٹوک پیغام بھجوانے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 27 فروری 2019 کو پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے پر کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی کی جس پر پاکستان نے بھارت کو ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔

چار سال پہلے آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا، "Tea Is Fantastic” بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گیا۔

بھارتی فورسز کو لائن آف کنٹرول پر سبق سکھایا گیا جو کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا ثبوت ہے۔

بھارتی حکومت پاک فضائیہ کا ایک ایف سولہ جہاز گرانے کا جھوٹ مسلسل بولتی رہی لیکن بھارتی جھوٹ کا پول امریکی جریدے فارن پالیسی نے کھولا، جس کے بعد بھارتی میڈیا بھی سچائی دکھانے پر مجبور ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.