اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

کراچی: نجی اسکول آج بند رہیں گے، پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن

کراچی میں خالد رضا کے قتل کے خلاف فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز نے آج اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کا کہنا ہے کہ آج تمام نجی اسکول کھلے رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکولوں کی چھٹی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلستان جوہر میں فائرنگ سے فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین خالد رضا جاں بحق ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.