پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

عمران خان تاریخ کا سیاہ باب بن چکا، اب کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتا، رانا تنویر

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان تاریخ کا سیاہ باب بن چکا، اب کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتا، پاکستان قائم رہے گا مگر اسے تباہ کرنے والا عمران قائم نہیں رہے گا۔

 مرید کے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ اگر عمرانی حکومت ختم نہ ہوتی تو ملک ٹوٹ جاتا، نواز شریف قانون کی حکمرانی کےلیے گریڈ 20 کے ملازمین کے سامنے پیش ہوتا رہا، لاڈلا روزانہ قانون کا مذاق اڑاتا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سلامتی کےلیے خطرہ ہے، نواز شریف کو اقامہ پر تاحیات نااہل کیا گیا، لاڈلے کو کھلی کرپشن پر بھی موجیں کروائی جارہی ہیں۔

عمران خان اور پرویز الہٰی بہت بڑا ڈرامہ ہیں، ان کی پارٹی اب تھیٹر بنے گی۔

رانا تنویر نے کہا کہ مہنگائی کی لہر نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ہم نے ملک سنبھال لیا جلد خوشحالی کی طرف بھی لے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.