اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

پاکستانی کرکٹر افتخار احمد کے ہاں بیٹی کی ولادت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

آل راؤنڈر افتخار احمد اس وقت ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے بیٹی کی ولادت کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں افتخار احمد نے بیٹی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز ہمارے خاندان میں ننھی پری کا اضافہ ہوا ہے، آپ تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

افتخار احمد کی جانب سے بیٹی کی ولادت کی خبر دینے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.