کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 7 میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت خالد رضا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول خالد رضا سے چھینا جھپٹی کی کوئی واردات نہیں ہوئی۔
پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ مقتول نجی اسکول سسٹم کے عہدیدار تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین خالد رضا کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے سید خالد رضا کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا۔
Comments are closed.