اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

پولیس کی گاڑیاں ختم ہوگئیں اس لیے واپس جا رہے ہیں، یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 6 گاڑیاں بھر کر جا چکی ہیں، اب پولیس کے پاس گاڑیاں ختم ہو چکی ہیں۔

گوجرانولہ میں یاسمین راشد قافلے کے ساتھ سینٹرل جیل سے کیمپ کی طرف پہنچیں اور کارکنوں سے خطاب کیا۔

یاسمین راشد نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جس طرح آپ باہر نکلے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس بار نہ تو میں نے کوئی غیر قانونی کام کیا اور نہ ہی کوئی ٹویٹ کیا، 76 سال عمر ہے اور کال کوٹھڑی میں رکھا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے 6 رہنما اور 200 کارکن گرفتاری کےلیے تیار ہیں، ہم یہاں کھڑے ہیں آ کر گرفتار کر لیں۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پولیس کی گاڑیاں ختم ہوگئیں اس لیے ہم اب واپس جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز 22 فروری کو لاہور سے ہوا تھا، جس کے بعد پنجاب میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما و کارکنان گرفتاری دے چکے ہیں جبکہ آج بھی دیگر رہنماؤں نے گرفتاریاں پیش کی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.