اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کے بدولت النصر نے میچ تین صفر سے جیت لیا

سعودی پرو لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کے گول کا سلسلہ جاری ہے، رونالڈو نے داماک کےخلاف پہلے ہاف میں ہیٹ ٹرک بنا دی، النصر نے میچ تین صفر سے جیت لیا۔

پرنس سلطان بن عبدالعزیز اسٹیڈیم میں سعودی پرو لیگ میں النصر اور داماک کے درمیان میچ میں کرسٹیانورونالڈو چھائے رہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے پہلے ہاف میں ہیٹ ٹرک کرلی، اٹھارہویں منٹ میں پنالٹی پر پہلا گول کیا، پانچ منٹ بعد دوسری بار گیند کو جال میں پہنچایا۔

پہلے ہاف کے آخری لمحات میں تیسرا گول کرکے النصر کی جانب سے دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، النصر نے تین صفر سے جیت کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.