وزیرِ مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک ماتھے پر ملامت کا پلستر چڑھا کر آرام کر رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان بنی گالا میں پنجرے بنوا دیتے وہاں علامتی گرفتاریاں دے دی جاتیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار دیکھا ہے کہ ٹانگ کا علاج کینسر اسپتال میں ہو رہا ہے۔
وزیرِ مملکت نے کہا کہ مراد سعید، علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک نے خود کو گھر میں نظر بند کر لیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ شرمندگی سے بچنے کے لیے کہا جا رہا ہے کہ گرفتاریاں علامتی تھیں۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ ریلو کٹے تحریک نہیں چلایا کرتے۔
Comments are closed.