پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جن اراکین کے استعفے منظور ہوچکے وہی فیصلہ حتمی ہے۔ 35 میں سے کسی بھی رکن کو کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
قومی اسمبلی کے حکام کا کہنا ہے کہ مستعفی پی ٹی آئی رکن نے ایوان میں آنے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
حکام کے مطابق لاہور ہائیکورٹ یا الیکشن کمیشن نے کسی پی ٹی آئی رکن کو بحال نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے صرف ضمنی انتخابات کا اپنا نوٹیفکیشن معطل کیا ہے۔
ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی اسپیکر کے استعفے منظور کرنے کے فیصلے کو معطل نہیں کیا جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی کسی بھی تحریک انصاف کے رکن کی رکنیت بحال نہیں کی، تحریک انصاف عدالتی فیصلے کی اپنی مرضی سے تشریح کر رہی ہے۔
Comments are closed.