گوجرانوالہ میں سینٹرل جیل کے سامنے پولیس نے لاؤڈ اسپیکر پر گرفتاری سے متعلق اعلانات کیے۔
پولیس نے اعلان کیا کہ اگر کوئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا رہنما یا کارکن گرفتاری دینا چاہتا ہے تو وہ آئے اور گاڑی میں بیٹھ جائے۔
پولیس اعلان میں مزید کہا گیا کہ ہم گرفتاری دینے والے رہنما اور کارکن کو عزت کے ساتھ لے کر جائیں گے۔
دوسری طرف گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں افضل چیمہ نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی۔
جیو نیوز نے افضل چیمہ سے سوال کیا کہ کیا آپ نے گرفتاری نہیں دی؟
اس پر پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ میں نماز پڑھنے آیا ہوں، جیسے حالات ہیں گرفتاری تو بہت معمولی چیز ہے۔
Comments are closed.