اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: وفاقی وزیر صحت عدالقادر پٹیل

وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کا سالانہ جائزہ اجلاس ہوا۔

وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صوبائی کوآرڈی نیٹرز نے شرکت کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گاوی، گیٹس فاؤنڈیشن اور عالمی ادارۂ صحت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق عالمی ادارہ برائے اطفال یونیسیف کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی رسائی 100 فیصد یقینی بنانے کی حکمتِ عملی بنائی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.