اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

بلوچستان، آواران میں 4.6 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے ضلع آواران میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں آوارن میں متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ضلع آواران اور اس سے متصل ضلع کیچ کے بعض علاقے 24 ستمبر 2013 کو زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوئے تھے۔

اس زلزلے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 400 افراد ہلاک جبکہ 599 زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.