ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

کراچی، عالمی مشاعرے میں سامعین کی دلچسپی

ساکنان شہر قائد کے تحت عالمی مشاعرے میں سامعین کی دلچسپی دیدنی رہی، فیملیز، نوجوان، خواتین اور بزرگوں نے عمدہ کلام پر شعرائےکرام کی حوصلہ افزائی کی، اہل دانش نے عالمی مشاعرے کو کراچی کی پہچان قرار دیا۔

نوجوانوں کو تہذیب سے جوڑتا ساکنان شہر قائد کا عالمی مشاعرہ، جہاں محبت، زندگی، معاشرتی ناہمواری کو شاعری کا موضوع بنایا گیا، صحافی و شاعر محمود شام نے کراچی والوں کا دکھ شاعری میں ڈھالا۔

مشاعرے میں سنجیدہ شاعروں نے رنگ جمایا جبکہ مزاحیہ شاعر عرفان خالد کے ہر مصرعے پر قہقہے گونجے۔

معروف شعراء نے ادبی سرگرمیوں کو شہری فضا کیلئے ضروری قرار دیا۔

جہاں ایکسپو سینٹر کراچی میں اشعار کی خوشبو پھیلی تو وہیں کتابوں اور کھانوں کی مہک بھی تھی۔

سامعین نے کہا ایسی محافل آئندہ نسلوں میں تہذیبی اور ثقافتی ورثہ منتقل کرنے کا ذریعہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.