پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے شہزاد قریشی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے باہر کھلے مین ہولز کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔
سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ ٹوئٹ میں لکھا کہ سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے، ان کا شہر روزانہ اربوں روپے کا ٹیکس دیتا ہے، اس کے باوجود اس شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔
شہزاد قریشی نے کہا کہ کہاں ہے سندھ کے وزیر اطلاعات جو روزانہ ٹی وی پر آکر بولتے ہیں، ذرا یہاں آئیں یہ بھی دیکھ لیں۔
Comments are closed.