دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کے یہاں تیسرے صاحبزادے کی ولادت ہوئی ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں شیخ حمدان نے کہا کہ ان کی اہلیہ کے یہاں فرزند کی ولادت ہوئی ہے۔
نومولود کا نام محمد بن حمدان بن محمد المکتوم رکھا گیا ہے، انسٹاگرام پر شیئر کردہ پوسٹ میں عربی میں ایک دعا بھی تحریر ہے۔
ولی عہد نے دعا کی کہ اے اللّٰہ، اسے خوب پھلنے پھولنے کا موقع دے اور ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک اور باعثِ رحمت بنا۔
شیخ حمدان اور شیخہ بنت سعید کی شادی مئی 2019 میں ہوئی تھی اور ان کے یہاں 20 مئی 2021 کو جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔
دبئی کے ولی عہد سوشل میڈیا پر ایک مقبول شخصیت ہیں، ان کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد انسٹاگرام فالوورز ہیں۔
Comments are closed.