ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے پی سی بی سے صفائی کے واجبات مانگ لیے

لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے صفائی کے واجبات مانگ لیے۔

صفائی سروسز کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی نے پی سی بی کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے 2017 سے اب تک پی ایس ایل سمیت کسی بھی سیریز کے واجبات ادا نہیں کیے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی 2017 سے اب تک قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز کے واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں پنجاب کابینہ نے حتمی فیصلے سے پی سی کو بھی آگاہ کر دیا۔

خط میں کہا گیا کہ 2017 میں کھیلے گئے ورلڈ الیون، پاک سری لنکا سیریز کی ادائیگیاں تا حال نہیں کی گئیں، 2022 میں کھیلے گئے پاک انگلینڈ، پاک آسٹریلیا، پی ایس ایل 7 کے واجبات بھی ادا نہیں کیے گئے، پی ایس ایل 8 کیلئے بھی تمام تر صفائی کی ذمہ داری ایل ڈبلیو ایم سی کے پاس ہے۔

متن میں کہا گیا کہ پی سی بی کے ذمے مجموعی طور پر ایل ڈبلیو ایم سی کے 4 کروڑ 83 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، 2022 میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے ایک کروڑ 10 لاکھ کے واجبات بھی ادا نہیں کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.