کارِ سرکار میں مداخلت اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کے مقدمے پر عمران خان نے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مقدمے میں جھوٹے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے، مقدمہ تحریک انصاف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے درج کیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمیشہ قانون کی بالا دستی و حمکرانی پر یقین رکھا، میرے خلاف مقدمے کو خارج کیا جائے۔
درخواست عمران خان کے وکیل سردار مصروف خان عابد نے تھانہ سیکریٹریٹ میں جمع کروائی۔
عمران خان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں محسن شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں اقدام قتل اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.