خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ڈونگہ گلی کی جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ محکمہ جنگلات کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق آگ سیاحوں کی جانب سے متاثرہ جگہ پر سگریٹ نوشی سے لگی، جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔
حکام نے تاکید کی ہے کہ سیاح ٹریک پر سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں، خشک جھاڑیاں آگ جلدی پکڑ لیتی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.