ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

سپریم کورٹ میں فروری میں 24 ہزار مقدمات کے فیصلے ہوئے، اعلامیہ

سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کم ہو کر 52 ہزار 450 ہوگئی ہے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ میں اس سے پہلے زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 735 تھی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آیندہ ہفتے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سماعت کرنے والا بینچ منسوخ کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں 2 سے 25 فروری 2023ء کے دوران 24 ہزار 303 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق اس دورانیے میں 22 ہزار 18 نئے مقدمات دائر ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق 2 فروری سے 25 فروری کے دوران 2285 مقدمات کم ہوئے۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق فروری 2023ء کے اختتام تک سالانہ بنیاد پر 2018ء کے بعد سے سب سے زیادہ مقدمات کے فیصلے ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.