ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

سندھ ہائیکورٹ بار کا الیکشن کیس کی سماعت کیلئے فل کورٹ کا مطالبہ

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے فل کورٹ کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائز اور جسٹس طارق مسعود کو شامل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار  کیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ 9 رکنی بینچ میں سینئر ججز کو شامل نہ کرنے پر انتہائی تشویش ہے۔

سیکریٹری ہائیکورٹ بار نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کو بینچ سے رضاکارانہ علیحدہ ہو جانا چاہیے۔

ہائیکورٹ بار کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کو چاہیے عدلیہ پر عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے موثر اقدامات کریں۔

بار نے کہا کہ اہم سیاسی کیسز کی سماعت کیلئے مخصوص بینچز تشکیل دیے جانے کا تاثر ختم ہونا چاہیے۔

سندھ ہائیکورٹ بار نے مطالبہ کیا کہ بینچ کی تشکیل چیف جسٹس کا خصوصی اختیار نہیں ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.