مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر اُن کا نام لیے بغیر تنقید کی ہے۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ 58 ارب روپے کی کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر تمہارا چور، ڈاکو کا بیانیہ منہ کے بل گر گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمہاری بیوی کے زیورات اور توشہ خانہ کی چوریوں نے تمہارا بیانیہ زمیں بوس کر دیا۔
ن لیگی چیف آرگنائزر نے یہ بھی کہا کہ 5 قیراط کے ہیرے کی انگوٹھی کے عوض فائلوں پر دستخط کرتے ہو، تم پہلے وزیراعظم ہو جو تمام اقسام کی کرپشن میں ملوث ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کا عدالتوں سے التوا کی بھیک مانگنا ثبوت ہے کہ آپ اپنا جرم مانتے ہیں۔
Comments are closed.