پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائے غالب کیسے گر گئے، تمہاری چیخیں غلط نہیں ہیں کیونکہ تم سازشوں کے سرغنہ رہے ہو۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تم اپنے گاڈ فادر فیض اور اس کے ٹولے کی مدد سے انہی سازشوں پر پلتے رہے ہو۔
مریم نواز نے کہا کہ اب تم دیکھو اسیSPOILED BRAT نے تمہیں مات دی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اب تمہارے جیسے لاڈلے اور پیادے ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم کے سپریم کورٹ ججز پر شرمناک حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے، یہ انتخابات سے فرار چاہتے ہیں چاہے آئین کو روند کر ہی حاصل ہو۔
Comments are closed.