ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

اردن کی فوج نے شام سے اسلحہ اسمگل کرنے والے ڈرون کو مار گرایا

اردن کی فوج نے شام سے بذریعہ ڈرون اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سلطنت کے بارڈر گارڈز نے ہتھیاروں اور ہینڈ گرنیڈز سے لدے ہوئے ڈرون کی نشاندہی کی جو ملک کے مشرقی علاقے میں داخل ہو رہا تھا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ڈرون کو اردن کی حدود میں مار گرایا۔

تلاشی کے بعد بارڈر گارڈز نے ڈرون سے ایک ایم 4 کاربائن رائفل اور چار ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے۔

واضح رہے کہ اردن کے حکام نے پچھلے ایک سال کے دوران شام سے ملک میں اسلحہ اسمگلنگ کے واقعات میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.