کراچی میں کل سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم کل ملک کے بالائی حصے پر اثرانداز ہوسکتاہے، شہر میں مغرب اور شمال مغرب کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
جواد میمن نے کہا کہ دن کا درجہ حرارت 32 سے34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے سے رات میں موسم بہتر رہنےکا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ رات کا درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ رواں سال فروری میں معمول سے زائد درجہ حرارت ہے، فروری میں بڑھتا درجہ حرارت آنے والےموسم گرما کی سختی کی نشاندہی کر رہا ہے۔
Comments are closed.